پاکستان
12 جون ، 2016

تیز رفتار کار کی ٹکرسے 7 سال کا بچہ جاں بحق

تیز رفتار کار کی ٹکرسے 7 سال کا بچہ جاں بحق

 


لاہور کےعلاقےماڈل ٹائون میں تیز رفتار کار کی ٹکرسے 7 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا،والدین نے پولیس اور ملزم کے ساتھیوں کےدباؤمیں آکر ملزم کو معاف کر دیا۔


لاہورکےعلاقے ماڈل ٹائون ڈی بلاک میں تیز رفتا ر کارنے رکشے سے اترنے والے 7 سال کےمحسن الیاس کو اس وقت ٹکر ماردی،جب وہ فیملی کےہمراہ جوہر ٹاؤن سےاپنی نانی کےگھر آرہاتھا۔ محسن 4 بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا،جس کی لاش جناح اسپتا ل منتقل کر دی گئی ہے۔


65 سالہ ڈرائیور واجد نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن لوگوں نےقابوکر لیا، ملزم اور پولیس اہلکار میڈیا اور لواحقین سے بد تمیزی کرتے رہے ،بعدمیں محسن کے لواحقین نے پولیس اور ملزم کے ساتھیوں کے دباؤمیں آکر ملزم کو معاف کر دیا۔

مزید خبریں :