دنیا
12 جون ، 2016

امریکاکے نائٹ کلب میں فائرنگ، 20 افراد ہلاک، 42 زخمی

امریکاکے نائٹ کلب میں فائرنگ، 20 افراد ہلاک، 42 زخمی

 


امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لینڈو میں مسلح شخص نے نائٹ کلب پر حملہ کردیا ،فائرنگ کے دوران 20افراد ہلاک اور 42زخمی ہوگئے ہیں،کئی گھنٹوں کے آنکھ مچولی کے بعد حملہ آور پولیس فائرنگ میں مارا گیا ۔


پولیس چیف کے مطابق لینڈو نائٹ کلب میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا ہے ،واقعے میں مرنیوالوں کی تعداد 20ہوگئی ہے جبکہ 42زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


پولیس چیف کا مزید کہناتھاکہ حملہ آور نے درجنوں افراد کو یرغمال بنایاتھا ، اورلینڈو نائٹ کلب میں فائرنگ کےتبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔


عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اس نے کلب میں کم از کم20فائر سنے،فائرنگ کرنے والے مسلح شخص نے جسم سے بم باندھ رکھا ہے،جس کے بعد امریکی پولیس نے بم اسکواڈ کو طلب کر لیا ہے۔


ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ اورلینڈو کے پلس کلب میں پیش آیا جو شہر میں ہم جنس پرستوں کا کلب ہے، اس کلب نے اپنے فیس بک پر یہ پیغام لکھا ہے کہ تمام افراد پلس کلب سے نکل جائے اور بھاگتا رہے۔


مقامی ٹی وی رپورٹر اسٹیوراٹ مور نے ٹویٹ کیا ہےکہ مشتبہ حملہ آور ابھی بھی وہاں موجود ہیں اور انھوں نے جسم سے بم باندھ رکھے ہیں۔


ہنگامی صورت حال سے نمٹنے والی گاڑیوں کو کلب کے پاس دیکھا جا سکتا ہے،ایک شخص جس کا کہناتھا کہ وہ اس وقت کلب میں تھا اور وہاں سے ویڈیو پوسٹ کی ہے، اس نے اپنے فیس بک پر کہا ہے کہ کلب کے اندر فائرنگ ہوئی اور لوگ چیخ رہے تھے کہ ’لوگ مرے ہیں۔‘


اینتھونی ٹوریس نے لکھا کہ ’وہ لوگوں کو باہر کھینچ رہے ہیں اور اسٹریچر پر لاد رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر جو تصویریں شيئر کی جا رہی ہیں ان میں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :