13 جون ، 2016
ایران کی پاسداران انقلاب گارڈز کی دو علیحدہ کارروائیوں میں 10دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے، جھڑپوں میں پولیس آفیسر بھی ہلاک ہوگیا ۔
عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی سیکیورٹی فورسز نے جنوب مشرقی صوبے سیستان کے شہر خاش میں جیش العدل عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا نیٹ ورک کو تباہ کر دیا ہے، فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مسلح جھڑپ میں کم ازکم 5جنگجو ہلاک ہوئے۔
صوبائی پولیس چیف جنرل رحیمی نے بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں نے رمضان المبارک کے دوران صوبے میں بم دھماکوں کا منصوبہ بنایا تھا۔
اس سے پہلے ایرانی فورسز نے شمال مغربی ایران کے شہر سردشت میں کرد علیحدگی پسندوں کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5باغیوں کو ہلاک کردیا تھا۔