پاکستان
13 جون ، 2016

پاک افغان کشیدگی کا فائدہ دہشتگردوں کو ہو گا:اسفندیار

پاک افغان کشیدگی کا فائدہ دہشتگردوں کو ہو گا:اسفندیار

 


عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ طور خم سرحد پر افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کا فائدہ دہشت گردوں کو ہو گا، اس لیے دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں۔ ...


سربراہ اے این پی اسفند یار ولی نے پشاور سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر انہیں تشویش ہے، اس صورت حال کا فائدہ دہشت گردوں کو ہو گا، اس لیے پاکستان اور افغانستان تناؤ کے خاتمے اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کرے۔


اسفند یار ولی کا مزید کہنا ہے کہ طور خم سرحد پر پاک افغان حکام صبروتحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدہ صورت حال سے سرحد پار افغانیوں کو بڑا نقصان پہنچ رہا ہے۔

مزید خبریں :