14 جون ، 2016
لاہورہائیکورٹ نےسیالکوٹ کےعلاقےڈسکہ میں ایک بھٹے سے بازیاب کرائےگئے45بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنےکاحکم دے دیا ،رہائی پانےوالوں میں خواتین اور کم سن بچے بھی شامل ہیں۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شہرام سرور نے درخواست کی سماعت کی ،عدالتی بیلف نےڈسکہ کے بھٹے سے بازیاب کرائے گئے زدوروں کو عدالت میں پیش کیا، ان مزدوروں میں خواتین اور کم سن بچے بھی شامل تھے۔
عدالت نےبھٹہ مزدوروں کو رہا کرتے ہوئے بھٹہ مالک کےخلاف کارروائی کا حکم دےدیا۔