14 جون ، 2016
پشاور پولیس نے تھانہ کوتوالی کی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلئے، جبکہ یکہ توت میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 5 افراد گرفتار کرکے داو پر لگی رقم قبضے میں لے لی گئی۔
پولیس کے مطابق تھانہ کوتوالی کی حدود میں سرچ آپریشن رات گئے کیا گیا جس میں 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 پستول، کارتوس اور منشیات برآمد کرلئے گئے ہیں جب کہ تھانہ یکہ توت میں ایک جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر جوئے پر لگی رقم برآمد کرکے 5 جواری گرفتار کرلئے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے ایک پستول اور جوئے پر لگی رقم بھی قبضے میں لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تھانہ کوتوالی کی حدود میں پولیس نے تین افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔