پاکستان
14 جون ، 2016

کوئٹہ:چشمہ اچوزئی میں ہلا ک شرپسندوں کی شناخت ہوگئی

کوئٹہ:چشمہ اچوزئی میں ہلا ک شرپسندوں کی شناخت ہوگئی

 


کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں فائرنگ کے واقعہ میں ہلا ک شرپسندوں کی شناخت ہو گئی ہے،انکا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔


کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ کے قریب مارے گئے پانچ میں سے چار شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی۔ نجیب، ا عجاز،یوسف اور عبدالخالق کالعدم تنظیم کے کارندے نکلے ۔


سیکورٹی ذرائع نے انکشا ف کیا کہ مارے جانے والے شرپسند دہشتگردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔


پشتون آباد میں 8 پولیس اہلکاروں کے قتل ، سیٹیلائٹ ٹاؤن میں بلوچستان کانسٹیبلری کے2اہلکاروں کی ہلا کت کے ذمہ دار یہی دہشتگرد تھے۔


جان محمد روڈ پرپولیس انسپکٹر کی ٹارگٹ کلنگ انہی دہشتگردوں نے کی ، شرپسند کوئٹہ کے مختلف مقامات پر 21افراد کی فرقہ وارانہ کلنگ میں بھی مطلوب تھے ۔


کارروائی کے دوران شرپسندوں کے قبضے سے کلاشنکوف ،را کٹ لانچر ،دستی بم اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید خبریں :