14 جون ، 2016
طورخم چیک پوسٹ پر افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے میجر جواد چنگیزی شہید ہوگئے،میجر جواد گزشتہ روز زخمی ہوئے تھے، جنہیں سی ایم ایچ پشاورمنتقل کیا گیا جہاںتاہم دوران علاج وہ شہید ہو گئے ،میجرجواد شہید کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔
شہید جواد حسین چنگیزی کےوالد بھی پاک فوج میں اعلیٰ عہدے پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ ایک بھائی بھی فوج کا حصہ ہیں۔
مادر وطن کی حفاظت میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجرجواد حسین چنگیزی کاتعلق کوئٹہ کےعلاقے طوغی روڈ سےتھا، انہوں نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ کے سینٹ فرانسیس گرائمر اسکول سے حاصل کی تھی، بعد میں انہوں نے پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔
میجرجواد چنگیزی کےوالد خادم حسین چنگیزی پاک فوج میں بریگیڈئرکےعہدے سےریٹائر ہوئے تھے جبکہ ان کےایک بھائی میجر علی قاسم بھی پاک فوج میں میجر کےعہدے پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے میجر جواد چنگیزی کی شہادت کےواقعہ پراظہارافسوس کیاہے، اپنے ایک بیان میں ان کا کہناتھا کہ افغان فورسز کی فائرنگ سےشہیدمیجر جواد نےجرات اوربہادری کی تاریخ رقم کی،اس جیسے شہید صوبے، ملک اور قوم کا فخر ہیں۔