پاکستان
14 جون ، 2016

نواز شریف سے سمجھوتہ ہوگا نہ رعایت،بلاول بھٹو زرداری

نواز شریف سے سمجھوتہ ہوگا نہ رعایت،بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلسل دوسرے دن ن لیگ کے شیروں کو للکارا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ نواز شریف سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، نہ ہی انہیں کوئی رعایت دی جائے گی ۔

بلاول بھٹو کھل کر میدان میں آگئے، ان کا یہ انداز سماجی ویب سائٹ پر پیغام کی صورت میں سامنے آیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن کے ساتھ ساتھ چلے گی، حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے ،نواز شریف سے سمجھوتا ہوگا نہ رعایت ، حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے ۔


انہوں نے کہا کہ پارلیمانی فورم پر بات نہ بنی تو عوام میں جائیں گے،صاف صاف کہہ دیا کہ مفاہمت حکومت سے نہیں اپوزیشن سے ہوگی اور اپوزیشن کے ساتھ جہاں جہاں چلنا پڑا چلیں گے۔


ان کا کہنا ہے کہ ٹی او آر نہ مان کر حکومت خود اپوزیشن کو دوسرا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کررہی ہے، بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ حکومت کو کوئی متبادل راستہ نہ دیں ۔

مزید خبریں :