15 جون ، 2016
تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں تین بچے جاں بحق ہو گئے ،7بچوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ۔ذرائع محکمہ صحت نے بتایا کہ نجی اور سرکاری اسپتالوں میں 2سوسے زائد بچے زیر علاج ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں اللہ جڑیو نھڑی کا 3دنوں کا بچہ اندرسنگھ ٹکر کا دو دنوں کا بچہ اور سردار میگھواڑ کی 13دنوں کی بچی گڈی دم توڑ گئی،جبکہ کے تھرپارکر کے سرکاری اسپتالوں میں سو سے زائدہ بچے زیرعلاج ہے۔
ڈپٹی کمشنر تھرپارکر شہزاد طاہر تھیم نے اپنی بیان میں کہا ہے کہ تھرپارکر میں صحت کی سہولیات بہتر ہے اور ہم مزید دور دراز علاقوں میں میڈیکل موبائل سروس گاڑیوں کی مدد سے گاؤں میں علاج فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم تھر میں مفت گندم بھی تقسیم کر رہے ہیں ۔ اسلام کوٹ سے نامہ نگار کے مطابق ڈیپلو کے نواحی گاؤں نروڑی کے رہائشی اللہ جڑیو کا نومولود بچہ،گاؤں جوگلار کے سرادرو میگھواڑ کی تیرہ روز کی بچی اور اندر سنگھ کی نومولود بچی دم توڑ گئی ہے۔