پاکستان
15 جون ، 2016

قلات میں ٹریفک حادثہ ،خاتون جاں بحق،چارافرادزخمی

قلات میں ٹریفک حادثہ ،خاتون جاں بحق،چارافرادزخمی

 


قلات میں ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین بچوں سمیت چارافرادزخمی ہوگئے۔


لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ قلات میں کوئٹہ ۔ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جہاں کوئٹہ سے کراچی جانے والی گاڑی قومی شاہراہ پر ایک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی ۔


حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ تین بچوں سمیت چارافرادزخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول اسپتال قلات منتقل کردیاگیا۔


لیویزذرائع کے مطابق حادثے کےشکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

مزید خبریں :