دنیا
15 جون ، 2016

فنڈز کے غلط استعمال کا الزام،گورنر ٹوکیومستعفی

فنڈز کے غلط استعمال کا الزام،گورنر ٹوکیومستعفی

 


ٹوکیو کے گورنر نے ذاتی اخراجات کے لیے سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔


ٹوکیو کے گورنرYoichi Masuzoeکو ذاتی اخراجات کے لیے سرکاری فنڈز کے غلط استعمال پر شدید تنقید سامنا تھا اور مقامی اسمبلی میں اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے قبل ہی انہوں نے اسپیکر کو اپنا استعفیٰ سے متعلق آگاہ کردیا ہے ۔


گورنر ٹوکیو پر غیر ملکی سرکاری دورے ، عہدیداروں کی رہائش کے لیے ہوٹلوں کی بڑے بڑے ہوٹلوں کی بکنگ میں سرکاری فنڈز کا بے جا استعمال کا الزام ہے۔


ٹوکیو شہر اولمپکس دو ہزار بیس کی میزبانی کرے گا لیکن گورنر کے استعفیٰ کے بعد کھیلوں کے یہ مقابلے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :