15 جون ، 2016
برازیل میں ہونے والے اولمپکس 2016 کی تیاریاں اپنے اختتامی مراحل میں پہنچ چکی ہیں جہاں انٹرنیشنل اولمپکس کونسل نے ایونٹ کے لئے میڈلز کی رونمائی کردی ہے ۔
اگست میں ہونے والے ایونٹ کے لئے برازیل میں کافی جوش وخروش دیکھا جارہا ہے اور سیکورٹی سے لے کر تمام انتظامات کو فول پروف بنایا جارہاہے۔
گزشتہ روز ریو ڈی جنیرو میں برازیل اولمپکس کمیٹی اور آئی او سی کی جانب سے ایونٹ کے لئے گولڈ ،سلور اور برانز میڈل کا اجرا کیا گیا۔
میڈلز کے ڈیزائن میں اولمپکس ہیروز کو ٹربیوٹ پیش کیا ہے۔اولمپکس کی افتتاحی تقریب 5 اگست کو برازیل میں ہوگی۔