کھیل
15 جون ، 2016

پاکستان کے دو سوئمرز ریو اولمپکس 2016 میںحصہ لیں گے

پاکستان کے دو سوئمرز ریو اولمپکس 2016 میںحصہ لیں گے

 


پاکستان کی جانب سے دو سوئمرز ریو اولمپکس 2016 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ، دونوں ہی سوئمرز بیرون ملک مقیم ہیں ۔


ریو اولمپکس 2016 کے لیےپاکستان کو سوئمنگ کے ایونٹ میں دو وائلڈ کارڈز ملیں گے اور اس کے لیے سوئمرز کی نامزدگی بھی ہو چکی ہے لیکن پاکستان سوئمنگ فیڈریشن ضروری کارروائی مکمل ہونے کی منتظر ہے جس کی وجہ سے وہ ابھی سوئمرز کے نام سامنے نہیں لا رہی ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ لیانا سوان اور حارث بانڈے ریو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں سوئمرز بیرون ملک مقیم ہیں ۔حارث بانڈے لندن اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی سوئمر انعم بانڈے کے بھائی ہیں جبکہ لیانا سوان نے فروری میں ہوئے ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے لیےواحد سوئمنگ کا میڈل حاصل کیا تھا ۔

مزید خبریں :