15 جون ، 2016
خلیجی ریاست بحرین کی ایک عدالت نے مرکزی سیاسی جماعت’ الوفاق‘ کو ہر قسم کی سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینےسے روک دیا ہے۔
بحرین کی وزارتِ انصاف کے مطابق عدالت نے الوفاق کو خلاف قانون کارروائیوں میں شریک ہونے کے سبب اسے تحلیل کرنے سے قبل اس کی سرگرمیاں روکنے حکم دیا ہے۔
عدالت نے الوفاق کے دفتر کو سربمہر کرنے کے علاوہ اِس کے مالی اثاثوں کو بھی منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ بحرینی نیوز ایجنسی نے عدالتی حکم کو اپنی ویب سائٹ پر شائع کر دیا ہے۔
الوفاق کے سربراہ علی سلمان پہلے ہی نو برس کی سزا بھگت رہے ہیں۔ وہ سن 2014 میں گرفتار کیے گئے تھے۔