دنیا
15 جون ، 2016

ہندو انتہاپسند تنظیم کا ٹرمپ کی سالگرہ پرجشن

ہندو انتہاپسند تنظیم کا ٹرمپ کی سالگرہ پرجشن

مسلمانوں کے خلاف آئے روز آگ اْگلتی ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو سینا ایک بار پھر مسلمانوں کی مخالفت کرتے ہوئے امریکی صدارت کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں جا کھڑی ہوئی ہے۔


امریکی ریپبلکن پارٹی کے متوقع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی گزشتہ روز 70 ویں سالگرہ پر ہندو سینا نے کیک کاٹ کر ان کے یوم پیدائش کا خوب جشن منایا۔


ہندو سینا کے رضاکاروں نے اس موقع پرجنتر منتر میں ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ اس جگہ کو ٹرمپ کے پوسٹرزاور غباروں سے بھی خوب سجایا گیا گیا تھا۔


اس موقع پر انتہا پسند تنظیم کے سربراہ ویشنو گپتا نے ٹرمپ کی تصویر کو کیک کھلایا اور ان کی درازی عمر کیلئے دعا بھی کی۔ 


 

مزید خبریں :