کھیل
18 جون ، 2016

یورو کپ: اسپین اور اٹلی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

یورو کپ: اسپین اور اٹلی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

 


یورو کپ فٹبال میں دفاعی چیمپئن اسپین اور اٹلی نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔کروشیا اور چیک ر ی پبلک کا میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا۔یورو کپ کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کئے جارہے ہیں ۔


یورو کپ میں دفاعی چیمپئن اسپین نے ترکی کو آؤٹ کلاس کردیا۔ میچ کے 34 ویں منٹ میں موراٹا نے گول کرکے اسپین کو برتری دلائی۔صرف تین منٹ بعد اگیوڈو نالیٹو نے اسپین کی برتری کو دگنا کردیا ۔


دوسرے ہاف کے آغاز ہی میں الوارو موراٹا نے ایک اور گول کرکے اسکور تین صفر کردیا۔اسی اسکور پر میچ بھی ختم ہو ا۔اس فتح کے ساتھ اسپین نے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالی فائی کرلیا ۔


سینٹ ایٹنے میں کروشیا اور چیک ری پبلک کے درمیان دلچسپ میچ ہوا ، کراشین ٹیم نے جمہوریہ پر تابڑ توڑ حملے کئے۔پری چچ اور رکی ٹچ نے گول بناکر کروشین ٹیم کو دو صفر کی برتری دلادی۔


میچ کے 75ویں منٹ میں چیک ری پبلک نے گول کرکے برتری کو کم کیا۔میچ کی تیزی کے ساتھ تماشائیوں میںبھی تیزی آگئی ،ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے میچ رکا۔


کھیل جب دوبارہ شروع ہوا تو ایک موو پر چیک ری پبلک کو پنالٹی کک پر گول کرکے مقابلہ دو دو سے برابر کردیا،اس سےپہلے کھیلے گئے میچ میں اٹلی نے سویڈن کو ایک صفر سے ہرادیا، اس کامیابی کے ساتھ اٹلی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی۔

مزید خبریں :