20 جون ، 2016
انڈیا کی ریاست راجستھان کے مغربی شہر جودھپور میں جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔دوسری طرف امریکی ریاست سان فرانسیسکو کے ریل ٹریک کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔
جودھ پور حلقے کےرکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ایئر فورس معاملے میں مناسب تحقیقات کرے گی،پائلٹ احتیاطی اقدامات لے کر گئے تھے اور ایک ایسے علاقے میں جہاز گرا جہاں لوگوں کی موجودگی نہیں تھی۔سرکاری ویب سائٹ کے مطابق طیارہ معمول کے مطابق تربیتی مشن پر تھا۔
سان فرانسیسکو کے میڈیا کے مطابق طیارے میں صرف پائلٹ موجود تھا۔ ٹریک پر گرنے کے باعث ٹرین سروسز عارضی طور پر 2 گھنٹے کے لئے معطل رہی اور مسافروں کو بسوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔