پاکستان
21 جون ، 2016

ملتان:خاتون کی تیزاب گردی، نوجوان دم توڑ گیا

ملتان:خاتون کی تیزاب گردی، نوجوان دم توڑ گیا

 


ملتان میں مبینہ طور پر شادی سے انکار کرنے پر خاتون کے ہاتھوں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والا نوجوان 5 روز تک موت و زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا ۔ ملتان کے علاقہ مخدوم رشید میں تیزاب گردی کا یہ واقعہ 16 جون کو پیش آیا تھا ۔


پولیس کے مطابق شادی شدہ خاتون شمیم کے 25 سالہ صداقت کے ساتھ 4 سال سے تعلقات تھے ۔ تاہم شادی سے انکار پر شمیم نے صداقت پر تیزاب پھینکا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا تھا اور نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں 5 روز تک زیر علاج رہنے کے بعد آج دم توڑ گیا ۔

دوسری جانب تھانہ مخدوم رشید کی پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تھا جس پر وہ 14 روزہ جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل میں ہے ۔

مزید خبریں :