21 جون ، 2016
کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے معروف سماجی رہ نما عبدالستار ایدھی کی عیادت کی ۔کورکمانڈر نے ایس آئی یو ٹی کے دورے کے موقع پر عبدالستار ایدھی کی خیریت دریافت کی اورقوم کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی عبدالستار ایدھی کی خیریت دریافت کی اور قوم کیلئے عبدالستار ایدھی کی خدمات کو سراہا۔
جنرل نوید مختار نے کہا کہ عبدالستار ایدھی انسانیت اور ہمدردی کا نام ہےاور ہماری قوم کا فخرہے،کور کمانڈر نے کہا کہ ایدھی نے ثابت کیاکہ نیک کام کے لئے ہر دشواری کو عبور کیا جاسکتا ہے۔