پاکستان
21 جون ، 2016

ٹرانسمیشن لائن میں خرابی ،کوئٹہ سمیت8اضلاع کی بجلی معطل

ٹرانسمیشن لائن میں خرابی ،کوئٹہ سمیت8اضلاع کی بجلی معطل

 


بلوچستان کے علاقے گدو سے کوئٹہ آنیوالی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت آٹھ اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔


کیسکو ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ گدو سے کوئٹہ آنیوالی 220کے وی کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت آٹھ اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے کوئٹہ،سبی،بولان،نوشکی ،چاغی،پشین ،قلعہ عبداللہ اور مستونگ متاثر ہوئے ہیں ۔


ترجمان کے مطابق فنی خرا بی دور کرنے کیلئے مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔دوسری جا نب سخت گرمی اور روزہ کی حالت میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزید خبریں :