پاکستان
21 جون ، 2016

اویس شاہ اغوا، ملزمان کی اطلاع پر25 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اویس شاہ اغوا، ملزمان کی اطلاع پر25 لاکھ روپے انعام کا اعلان

 


ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ اویس شاہ کے اغوا کے ملزمان کی اطلاع دینے والے کو25 لاکھ روپے کا انعام دیاجائے گا۔


ترجمان رینجرز کے مطابق چیف جسٹس سندھ کے بیٹےکی بازیابی کیلئےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 11مشتبہ افراد حراست میں لے لیے گئے ہیں۔


ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن اورنگی، گڈاپ، لیاقت آباد، کیماڑی، کورنگی، کلفٹن اور جمشید ٹائون میں کیا گیا ہے جبکہ مشتبہ افراد سے اسلحہ بھی برآمدکیا گیاہے۔

مزید خبریں :