21 جون ، 2016
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ سے آگاہ کرنے کےالیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست کی جلد سماعت کی استدعا مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل دورکنی بنچ نے پی ٹی آئی کی جلد سماعت کی درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن فعال ہونے کے بعد دوبار جلد سماعت کی درخواست دائر کی جائے، جس کے بعد سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ۔