پاکستان
21 جون ، 2016

خیبر پختونخوا اسمبلی، بابر اور شہرام میں تلخ کلامی

خیبر پختونخوا اسمبلی، بابر اور شہرام میں تلخ کلامی


 


خیبر پختون خوا اسمبلی اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی ہے، رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم اور شہرام ترکئی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ،دونوں اراکین اسمبلی نے ایک دوسرے پر نازیبا الفاظ بھی کسے۔


خیبر پختون خوا اسمبلی کے اجلاس میں صوابی سے ایم پی اے بابر سلیم کی جانب سے محکمہ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی میں420 روپے کٹوتی کی تحریک پیش کرنے کے معاملے پر متعلقہ وزیر شہرام ترکئی اور بابر سلیم میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اوردونوں نے ایک دوسرے پردھوکا دہی کے الزامات عائد کیے۔


بات بڑھتے بڑھتے گالم گلوچ اور ہاتھا پائی تک جا پہنچی، اس موقع پر شہرام ترکئی کے رشتے دار وزیر عاطف خان اور رکن صوبائی اسمبلی محکمہ علی ترکئی بھی میدان میں کود پڑے۔


دیگر ارکان اسمبلی نے بیچ بچاؤ کرایا ،ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اسپیکر کواسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

مزید خبریں :