22 جون ، 2016
بین الاقومی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ریفرنڈم کے انعقاد اور امریکی خام تیل کے بارے میں رپورٹ کے اجراء کے تناظر میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ۔
امریکی بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوںمیں 0.32فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے 49.21ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
برینٹ کروٹ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 0.45فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 50.42ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔