دنیا
11 جون ، 2012

امریکا بھارت میں 1100 میگا واٹ کا جوہر ی ری ایکٹر تعمیر کریگا

نئی دہلی… امریکا سول جوہری ڈیل کے تحت بھارت میں پہلا 1100 میگا واٹ کاجوہر ی ری ایکٹر تعمیر کریگا، دونوں ممالک اس حوالے سے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے تکنیکی قواعد وضوابط مکمل کرلئے ہیں۔ یہ ری ایکٹر گجرات کے ضلع بھاؤ نگر میں تعمیر کیا جائے گا۔بھارتی ذرائع کا کہناہے کہ جوہری توانائی کے ادارے نے امریکی جوہری ریگولیٹرز سے فوکوشیما واقعہ کے بعدخصوصی سیفٹی کا مطالبہ کررکھاہے اور اس حوالے سے باضابطہ یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے تاکہ بات چیت کو آگے بڑھایا جاسکے ۔

مزید خبریں :