11 جون ، 2012
راولپنڈی…گیاری سیکٹر میں برف تلے دب کرشہید ہونے والے کیپٹن ڈاکٹر حلیم اللہ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاوں امان کوٹ میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں سیاسی رہنماوں، فوجی حکام ، صوبائی وزراء اور عوام کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی کے ایک چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔ صدر پاکستان ، آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹا ف کمیٹی اور میڈیکل کور کی طرف سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے۔ شہید کے والد اور دیگر خاندان نے اس کی شہادت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والے تمام فوجی جوانوں کے والدین اور خاندان کو صبر کی تلقین کی۔