پاکستان
11 جون ، 2012

لاہور سروسز اسپتال میں جھلسنے والا ایک اور بچہ چل بسا

لاہور…لاہورکے سروسز اسپتال میںآ تشزدگی سے جھلسنے والا ایک اور پھول مرجھا گیا ،اس طرح سانحے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔جمعرات کو سروسز اسپتال کے بچہ نرسری وارڈمیں آتشزدگی کے افسوس ناک واقعے میں جھلسنے والاایک اور پھول مرجھا گیا ،یہ دسویں ماں ہے جس کی گود اس سانح ینے اجاڑ دی ہے، چونگی امرسدھو کی رہائشی صوبیہ کاجگرگوشہ چار روز تک موت سے لڑتا رہا،مگرناتواں بالآخرہار گیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق دو بچے صحت یاب ہوکر گھروں کو واپس جاچکے ہیں جبکہ دس بچے ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں،جنہیں تمام طبی امدادمہیاکی جارہی ہے،دوسری جانب جلنے والی وارڈ کو ابھی تک سیل رکھا گیا ہے ،اسپتال انتظامیہ کاکہناہے کہ وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ہی اس کی تعمیرومرمت کاکام شروع کیا جائے گا۔

مزید خبریں :