11 جون ، 2012
اسلام آباد … میمو اسکینڈل کیس پر سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، جو کل سے مقدمے کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے۔ بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس شاکر اللہ جان، جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس خلجی عارف، جسٹس طارق پرویز، جسٹس امیر مسلم ہانی، جسٹس اعجاز چوہدری، جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس آصف کھوسہ شامل ہیں۔ لاجر بینچ کو میمو کمیشن کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔