11 جون ، 2012
کراچی … ارسلان افتخار کیس کے اہم کردار اور بحریہ ٹاوٴن کے بانی ملک ریاض کا ذاتی طیارہ کراچی سے دبئی پہنچ چکا ہے، اسی طیارے سے ان کی وطن واپسی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک ریاض کی آمد کے تناظر میں صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں اپنا قیام بڑھادیا ہے۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ملک ریاض کا ذاتی جیٹ طیارہ بحریہ ٹاوٴن ون کل رات اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا اور آج دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر کراچی سے دبئی کیلئے روانہ ہوا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ملک ریاض اسی طیارے سے وطن واپس آئیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہے کہ جمعہ کی شام سے کراچی میں مقیم صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے، انہیں آج دوپہر اسلام آباد روانہ ہونا تھا، اب ان کی روانگی آج رات متوقع ہے۔