11 جون ، 2012
اسلام آباد … امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور رچرڈ ہوگ لینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے مسابقتی کمیشن اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو مضبوط معیشت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں بہت اہم ہے۔ اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن کے حکام سے ملاقات میں امریکی ناظم الامور رچرڈ ہوگ لینڈ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے مثبت ماحول بنانا کسی بھی ملک کی اپنی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا مضبوط معیشت کیلئے پاکستان کی حکومتی سطح پر مدد کے ساتھ عوام سے بھی تعاون جاری رکھے گا۔ اس موقع پر مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن راحت کونین نے کہا کہ کمیشن چینی، پولٹری، ایل پی جی اور سیمنٹ سمیت اہم کارٹلز کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔