11 جون ، 2012
پشاور … پشاورکے نواحی علاقے سفید سنگ میں کھلونا نما بم دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشاورکے نواحی علاقے سفید سنگ میں صوبت میر نامی شخص کے گھرمیں ایک کھلونا نما بم کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا ، دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 2بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ کھلونا نما بم صوبت میرکی 5 سالہ بیٹی گھرلے کرآئی تھی اور گھر کے بچے اس سے کھیل رہے تھے کہ بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا، زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے حیات شہید ٹیچنگ اسپتال لایا گیا جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔