پاکستان
11 جون ، 2012

شہباز شریف سپر ڈاکو ہیں، قانون سے نہیں بچ سکیں گے، رحمان ملک

شہباز شریف سپر ڈاکو ہیں، قانون سے نہیں بچ سکیں گے، رحمان ملک

کراچی … وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سپر ڈاکو ہیں، اب قانون سے بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدالت طلب کرے تو ملک ریاض سے فائدے لینے والوں کے نام بتا سکتا ہوں۔ کراچی ایئرپورٹ پر غیرملکی دورے سے واپسی پر صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہاکہ دبئی میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں انتخابات کیلئے مشترکا حکمت عملی تیار کی گئی ہے لیکن وہ اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتائیں گے۔ رحمان ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے جنرل ضیاء الحق سے چوہدری برادران کو دھوکا دینے تک کئی درختوں پر چھلانگیں لگائیں، اور سب جانتے ہیں کہ چھلانگیں کون لگاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سپر ڈاکو ہیں۔ ایک سوال پر رحمان ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ پوچھے گی تو ملک ریاض سے فائدے لینے والوں کے نام بتانے کو تیار ہوں۔

مزید خبریں :