پاکستان
11 جون ، 2012

علماء رواداری اور برداشت پر مبنی معاشرے کیلئے کردار ادا کریں، شہباز شریف

علماء رواداری اور برداشت پر مبنی معاشرے کیلئے کردار ادا کریں، شہباز شریف

لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ علماء اور مشائخ روا داری، اخوت اور برداشت پر مبنی معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں ۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف سے مینار پاکستان ٹینٹ آفس میں پیر امین الحسنات شاہ کی سربراہی میں علماء اور مشائخ کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ علماء اور مشائخ اسلامی معاشرے کے معمار ہیں ۔ ایک اور اجلاس میں پیمکو اور پنجاب لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شاہ پور کانجراں میں مکینیکل مذبحہ سے ملحقہ 500 کنال اراضی پر مویشی منڈی میں تمام سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستانی جانوروں کے گوشت کی عالمی منڈی میں کھپت کے بے پناہ امکانات موجود ہیں، حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق ذبح شدہ جانوروں کا گوشت برآمد کرنے سے قیمتی زرِمبادلہ آئے گا۔

مزید خبریں :