دنیا
26 جون ، 2016

تمام مسلمانوں کی امریکا آمد کے خلاف نہیں، ڈونلڈٹرمپ

تمام مسلمانوں کی امریکا آمد کے خلاف نہیں، ڈونلڈٹرمپ

ممکنہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابقہ بیان سے یوٹرن لےلیا ہے، اب ان کا کہنا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کے امریکا آمد کے خلاف نہیں، صرف دہشتگرد ممالک سے آنے والے مسلمانوں کی امریکا آمد پر پابندی ہونی چاہیے۔


دیرآیددرست آید یا گھٹتی ہوئی مقبولیت؟ ری پبلکن جماعت کےصدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ اپنے بیان سے پھرگئے۔ موصوف اسکاٹ لینڈ پہنچے توکہا کہ اسکاٹش مسلمان امریکا آئیں توانہیں کوئی اعتراض نہیں۔


مزیدوضاحت ٹرمپ کی ترجمان نے کی اورکہا کہ ٹرمپ کا بیان مذہب نہیں دہشتگردی سے متعلق ہے، ٹرمپ دہشت گرد ریاستوں سے آنے والے مسلمانوں کےخلاف ہیں۔


لیکن ٹرمپ صاحب شایدبھول گئے کہ جدید دورمیں جوبات کہی جاتی ہے وہ ریکارڈ کا حصہ بن جاتی ہے۔ لگتا ہے ری پبلکن جماعت کے واحد امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کواپنی شکست واضح نظرآرہی ہے جبھی ناراض طبقات کومنانے کےلیےوضاحتی بیانات کا سہارا لیا جارہا ہے۔


 

مزید خبریں :