28 جون ، 2016
تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مزید دو بچے جاں بحق،رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 30ہو گئی رواں سال کی تعداد350ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں ایاز نہڑی کی تین دنوں کا بچی اور عثمان کنبھار کا تین دنوں کا بچہ دم توڑ گئی۔
تھرپارکر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈیڑھ سو سے زائد بچے زیرعلاج ہیں، دو بچوں کوتشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کر دے گئے ہے۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد 241ہے اور 407بچوں کو تھرپارکر کے سرکاری اسپتالوں سے حیدرآباد اور کراچی ریفر کر دیے گئے ہیں۔
تھرباسیوں نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ تھر پارکر میں بچوں کی ہلاکتوں کا ازخود نوٹس لیا جائے۔