28 جون ، 2016
مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس کے اراکین ہنگامہ آرائی کے بعد اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے ۔
نیشنل کانفرنس کے اراکین اسمبلی نے ایوان میں شدید نعرے بازی کی اور پامپور واقعے کے بعد وادی میں سیکیور ٹی کی صورتحال پر شدید ہنگامہ آرائی کی ،اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس کے ارکین ہنگامہ آرئی کے بعد اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئے ۔
اراکین حکومت سے مقبوضہ وادی میں سیکیورٹی کے معاملے پر ان کے موقف کا مطالبہ کر رہے تھے۔