پاکستان
28 جون ، 2016

کراچی:پیسہ پھینکو اور من چاہی نمبر پلیٹ حاصل کرو

کراچی:پیسہ پھینکو اور من چاہی نمبر پلیٹ حاصل کرو

 


کراچی میں جعلی نمبر پلیٹس کا کاروبار کھلے عام جاری ہے،پیسہ پھینکو اور من چاہی نمبر پلیٹ حاصل کرو، حکومت پاکستان کی ہرے رنگ کی نمبر پلیٹ سے لے کر سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ بھی آرڈر پر بنادی جاتی ہے۔


چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا میں سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ لگی گاڑی استعمال ہوئی،سی سی ٹی وی وڈیو میں اس راز سے پردہ اٹھا تو ہلچل مچی اور گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹوں کے خلاف کارروائی کا شور و غوغا اٹھا۔


پیر کو وزیر داخلہ چودھری نثار نے بھی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں اور نمبر پلیٹس کی رجسٹریشن کے لئے نئی پالیسی بنانے کا اعلان کیا۔


کراچی میں پولیس نے بظاہر فینسی نمبر پلیٹس لگی گاڑیوں پر ہاتھ ڈالنا شروع کردیا ،لیکن حقیقت میں شہر قائد میں ایک سو پچاس روپے سے لے کر بیس ہزار روپے تک میں جعلی نمبر پلیٹس کھلے عام تیار کی جاتی ہیں ۔


حکومت پاکستان کی ہرے رنگ کی نمبر پلیٹ ، سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ ، نیلے رنگ کی فورسز کی نمبر پلیٹ ،یا پھر اے ایف آر نمبر پلیٹ جس رنگ کی مانگیں گے ملے گی ، بس پیسہ پھینکئے اور جعلی نمبر پلیٹ حاصل کریں ۔

مزید خبریں :