پاکستان
28 جون ، 2016

بلاول بھٹو کی امجد صابری کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت

بلاول بھٹو کی امجد صابری کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت

 


معروف قوال امجد صابری کے قتل پر اہل خانہ سے تعزیت کےلیے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری مقتول کے گھر پہنچ گئے، انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کی ،بلاول کے ساتھ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی ہیں۔


بلاول بھٹو کی لیاقت آباد آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔بلاول کی آمد سے پہلے علاقے کی صفائی ستھرائی بھی کی گئی تھی۔


امجد صابری کو 22 جون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :