پاکستان
12 جون ، 2012

کراچی:گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی. . . .کراچی کے علاقے گزری سے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے رنگے ہاتھوں مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق اپر گزری کے علاقے میں ملزمان ایک گھر میں ڈکیتی کر رہے تھے کہ اس دوران اہل محلہ نے مددگار15 پراطلاع دے دی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقابلے کے بعد دو ڈاکووٴں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاور ان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور لوٹا گیا سامان برآمد کر لیا جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :