پاکستان
12 جون ، 2012

کراچی پریس کلب کے سامنے خودسوزی کرنے والا شخص چل بسا

کراچی پریس کلب کے سامنے خودسوزی کرنے والا شخص چل بسا

کراچی .. . . پانچ روز قبل کراچی پریس کلب کے سامنے خودسوزی کرنے والا شخص دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔پولیس کے مطابق منظور کالونی کا رہائشی خالد محمود پر دس لاکھ روپے کا قرض تھا اور پیسے واپس لینے والوں کے تقاضوں سے تنگ آکر پانچ روز قبل کراچی پریس کلب کے باہر خود کو آگ لگا لی تھی۔ اس واقعے کے وقت وہاں موجود لوگوں نے اس کے جسم پر لگی آگ کو بجھادی اور طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کردیا جہاں وہ دوران علاج آج رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اہلخانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نمازظہور منظور کالونی میں مسجد خضرا میں ادا کی جائے گی۔

مزید خبریں :