12 جون ، 2012
اسلام آباد. . . .مشیر داخلہ رحمان ملک نے سپریم کورٹ اور ججوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے اور ارسلان افتخار کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی سیکیورٹی افسر مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزارت داخلہ میں مشیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ اور ججوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ مشیر داخلہ رحمان ملک نے سپریم کورٹ کے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کیلئے احکامات دیے ۔مشیر داخلہ نے پولیس حکام کو سپریم کورٹ کے اندر اور باہرسیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی،رحمان ملک نے کہاکہ سپریم کورٹ اور ججوں کی سیکیورٹی کیلئے انتظامات کو یقینی بنائے جائیں۔ رحمان ملک نے سپریم کورٹ کی فضائی نگرانی کیلئے وزارت داخلہ کو 2 ہیلے کاپٹرز فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ رحمان ملک نے کہاکہ ریڈ زون میں کسی بھی قسم کی مظاہرے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔رحمان ملک نے عوام سے اپیل کی آج وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون میں داخل ہوتے وقت اپنا قومی شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھیں۔