پاکستان
12 جون ، 2012

کراچی:گلشن اقبال اور اجمیر نگری سے3 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی:گلشن اقبال اور اجمیر نگری سے3 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی. . . ..کراچی کے علاقے گلشن اقبال اور خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں پولیس ناکے پر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زوہب شاہ زخمی ہوگیا اور اس کو اسکے ساتھی محمد فیصل کے ساتھ گرفتار کرکے دو ٹی ٹی پستول اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب گلشن اقبال بلاک چھ میں شہریوں نے ایک ملزم کو اسلحے سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔رابطہ کرنے پر پولیس حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے تاہم کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

مزید خبریں :