پاکستان
12 جون ، 2012

ٹوبہ ٹیک سنگھ:ڈکیتی میں مزاحمت ،سوڈانی نژاد خاتون قتل،شوہر زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ. . . ..ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواح میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کرکے ایک سوڈانی نثراد خاتون کو قتل اور اس کے شوہر کو شدید زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق نواحی چک 304 گ ب میں مقبول احمد نامی شخص اپنی سوڈانی نثراد بیوی حلیمہ بی بی اور دو بچوں کے ہمراہ پاکستان میں اپنے بھائی محمد رمضان کے گھر آیا ہواتھا کہ رات گئے 4 ڈاکو گھر میں گھس آئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا اور مزاحمت پرفائرنگ کرکے مقبول احمد اور حلیمہ بی بی کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا گیاجہاں حلیمہ بی دم توڑ گئی۔پولیس نے نامعلوم ڈاکووٴں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید خبریں :