12 جون ، 2012
کابل. . . .افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اسکیپروٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے نیٹو سپلائی کی بندش سے افغانستان میں جاری آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑا،متبادل راستوں سے سامان کی فراہمی جاری ہے۔کابل سے ٹیلی کانفرنس کے زریعے پینٹاگون حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی فوج کے لیفٹننٹ جنرل اسکیپروٹی کا کہناتھاکہ پاکستان کی جانب سے نیٹو سپلائی کی بندش سے مستقبل میں بھی کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔انھوں نے کہاکہ امریکی فوج کو افغانستان میں ابھی بھی بہت سارے چیلجنوں اور ناکامیوں کا سامنا ہے، پاکستان میں موجود دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں سب سے بڑے خدشات میں ایک ہیں،ان کا کہناتھاکہ پاکستان سے فوجی تعلقات کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔