12 جون ، 2012
کولاراڈو. . . . امریکی ریاست کولاراڈو کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے بعد درجنوں عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے جبکہ سیکڑوں مکینوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جاچکا ہے۔ریاست کولاراڈو کے پہاڑی علاقے فورٹ کولنز میں آگ اور اور دھوئیں کے بادل 93 کلومیٹر طویل رقبے پر پھیل گئے ہیں۔ اس آگ کی وجہ سے 18 عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔ آگ اور دھوئیں کی وجہ سے کولاراڈواور نیو میکسیکو میں سیکڑوں مکینوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جاچکا ہے۔حکام کے مطابق نیشنل گارڈز کے 100 اہلکار اور 300 فائر فائٹرز اس آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔ پانچ ائیر ٹینکر اور آٹھ ہیلی کاپٹر بھی اس کام میں مصروف ہیں۔