پاکستان
12 جون ، 2012

پاکستان بار کونسل کی عاصمہ جہانگیر کو لاحق خطرات کی شدید مذمت

پاکستان بار کونسل کی عاصمہ جہانگیر کو لاحق خطرات کی شدید مذمت

اسلام آباد… پاکستان بار کونسل نے سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر کو لاحق خطرات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اسٹبلشمنٹ کے خلاف وکلاء کی ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔ پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین برہان معظم نے عاصمہ جہانگیر کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف قرارداد پیش کی جسے بارکونسل نے منظور کرلیا، قرارداد میں کہاگیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر جیسی شخصیت کے خلاف غیر جمہوری قوتوں اور اسٹبلشمنٹ کی طرف سے سازش کرنا شرمناک ہے، اسٹبلشمنٹ کے اثر و رسوخ اور مداخلت سے پاک ، دانشور طبقہ ملک اور جمہوریت کیلئے ایک سرمایہ ہے اور قومی مفاد کے تحت اس طبقہ کی مکمل حمایت کی جانی چاہیئے، قرارداد میں کہاگیاہے کہ عاصمہ جہانگیر کو وفاقی اور صوبائی حکومت مکمل سکیورٹی دے اور انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اسٹبلشمنٹ کیخلاف احتجاج میں کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :