12 جون ، 2012
لاہور… پنجاب کے وزیرِقانون راناثناء اللہ کاکہناہے کہ میمو اسکینڈل سے ثابت ہوگیاہے کہ ایوانِ صدر میں بیٹھاشخص ملک سے مخلص نہیں،قوم کوکرپشن کے معماروں کامحاسبہ کرناچاہئے۔ لاہورمیں پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے الزام عائدکیاکہ یہ لوگ امریکا کے ساتھ مل کرپاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر قبضہ کرناچاہتے تھے۔ راناثناء اللہ نے کہا وہ سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میمو اسکینڈل میں ملوث لوگوں کو ملک سے فرارنہ ہونے دیاجائے اوران کانام ای سی ایل میں شامل کیاجائے۔راناثنااللہ نے کہاکہ ’مَلک‘ جلد مُلک سے فرارہوجائیگا۔