12 جون ، 2012
پشاور… پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں سابق ناظم اور امن لشکر کے سربراہ کی گاڑی پر خود کش حملے میں دو پولیس اہلکاروں افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ایس پی رورل پشاورشفیع اللہ کے مطابق سابق ناظم اور امن لشکر کے سربراہ فہیم خان کی گاڑی جونہی بازید خیل پل پر پہنچی۔ ایک خود کش حملہ آور نے گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے میں گاڑی تباہ ہوگئی۔ اور اس میں سوار سپیشل پولیس فورس کے دو اہلکار عبدالجبار اور ناہید اللہ موقع پر ہی جاں بحق اور ایک بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ سابق ناظم فہیم گاڑی میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈی اسپتال پہنچا دیا گیا۔زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں چھ سے آٹھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔