انٹرٹینمنٹ
02 جولائی ، 2016

’روگ ون، اے اسٹار وارز اسٹوری‘کا نیا ٹریلر جاری

’روگ ون، اے اسٹار وارز اسٹوری‘کا نیا ٹریلر جاری

 


’روگ ون اے اسٹار وارز اسٹوری‘خلائی دنیا کا ایکشن ایڈونچر لئے فلم کا نیا ٹریلر جاری ہوگیا ہے، فلم رواں سال سمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


اسٹار وارز سیریز سے وابستہ نویں فیچر اور پہلی اسٹینڈ الون فلم ہے جس کے ہدایت کار گیرتھ ایڈورڈز ہیں،اسٹار وارز یونیورس کی اس فلم کی کہانی اورجینل سیریز کی پہلی فلم a new hope سے پہلے کے واقعات پر مبنی ہیں۔


اس کی کہانی نوجوان اسپائیز کے باغی گروہ کے گرد گھومتی ہے،اس گروپ کا مشن گیلیکٹیک ایمپائر کے نئے ویپن ڈیتھ اسٹار کو چرانا ہے۔


لوکس فلمز کی یہ پروڈکشن والٹ ڈیزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت رواں سال 16دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائےگی۔

مزید خبریں :